12 اگست 2024 پیرو کا گرینڈ نیشنل تھیٹر
پیرو میں بیس دِنوں سے زیا دہ سیر کرنے اور ناقابلِ فراموش نقوش چھوڑنے کے بعد مسیحا آرکسٹرا یہاں پیرو کے گرینڈ نیشنل تھیٹر میں اپنا آخری کنسرٹ پیش کرے گا۔
پیرو کا گرینڈ نیشنل تھیٹر جنوبی امریکہ میں پرفارمنس کے اعلیٰ مقامات میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ ایک باوقار اسٹیج سمجھا جاتا ہے جہاں نامور فنکار اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار پرفارم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
پیرو کا گرینڈ نیشنل تھیٹر صوتیات، روشنی، ساختی حرکیات اور تکنیکی پہلوؤں کے لحاظ سے بہت سے فوائد رکھتا ہے۔
موسیقی کی مختلف اصناف سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فنکاروں جیسے کہ پلاسیڈو ڈومنگو، ایلن پارسنز اور چک کوریا نے پنڈال میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
– کلاڈیو اورلینڈینی/پیرو کے گرینڈ نیشنل تھیٹر کا ڈائریکٹر
یہ کارکردگی پیرو کی وزارتِ ثقافت کی دعوت کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔
مسیحا آرکسٹرا نے ہر ایک پرفارمنس پر کھڑے ہو کر داد حاصل کی اور حتّٰی کہ وائرل بھی ہو گئی ۔
کنسرٹ ہال مختلف شعبوں اور سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں سے بھر گیا تھا۔
ورلڈ مِشن سوسائیٹی چرچ آف گاڈ کو آپ کی ساٹھویں سالگرہ منانے پر مَیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مَیں دُنیا بھر میں منعقد ہونے والی مختلف رضاکارانہ سرگرمیوں کی تعریف کرتا ہُوں، خاص طور پر جو تحفظِ ماحولیاتی کوششوں پر مرکوز ہیں۔
وکٹر انتونیو کاسٹیلو/سپریم کورٹ کے جج
مجھے بہت خوشی ہے کہ (مسیحا) آرکسٹرا کی پرفارمنس نے پیرو اور کوریا کو اکٹھے ہونے اور متحد ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔
لیسلی اُرٹیگا/ وزیرِ ثقافت
کلیسیا کی ساٹھویں سالگرہ مبارک ہو۔
ہم ہمیشہ کے لئے اپنے دوستوں کے شکر گزار ہیں ۔
صوفیہ ویلاسکویز/ڈائریکٹر وزارتِ صحت
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی